کمالیہ: اوباش نوجوان کی 10سالہ یتیم بچی سےمبینہ زیادتی

Dec 02, 2022 | 15:33 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: کمالیہ کے نواحی علاقہ 737 گ ب میں اوباش نوجوان کی  10 سالہ یتیم بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم پیراں دتہ بچی سے مبینہ زیادتی کرکے فرار ہو گیاہے۔ 10 سالہ سویرا آگ جلانے کے لیے نزدیکی فصل سے لکڑیاں اکٹھی کر رہی تھی کہ ملزم نے تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچی سے مبینہ زیادتی کی۔
اطلاع پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے،ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں