انتخابات کے بیان پر قائم ہوں، مونس الہٰی کے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا، مولانافضل الرحمان

انتخابات کے بیان پر قائم ہوں، مونس الہٰی کے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا، مولانافضل الرحمان
کیپشن: I stand by the statement of the election, I will not comment on the statement of Munis Elahi, Maulana Fazlur Rehman(file photo)

ایک نیوز نیوز: مولانافضل الرحمان نے ایک مرتبہ پھر انتخابات کے حوالے سے اپنے بیان کو تسلیم کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی نے جو بیان دیا ہے اس پر سوالوں کے جواب ان سے لیں۔ 

وہ سمجھتے ہیں کہ چودھری شجاعت ان کے بڑے ہیں۔ انہوں نے حالات کے مطابق جراتمندانہ فیصلہ کیا ہے۔ چودھری شجاعت کے خاندان کو ان کی تقلید کرنی چاہیے۔

ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2030 تک پاکستان کے جی 20 میں شامل ہونے کی باتیں کی جارہی تھیں۔ اور اب نہ جانے پاکستان کہاں کھڑا ہے۔ دنیا کے مالیاتی اداروں نے ہمیں وائٹ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ اب بزنس کمیونٹی کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوسکے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں نہیں ٹوٹ رہیں اور وہ اپنی بات پر قائم ہیں۔ انتخابات میں تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔