ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اپنے کھلاڑی کے حق میں خود میدان میں اتر آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اعظم سواتی کے ساتھ اپنایا جانے والا انتقامی انداز قابل مذمت ہے۔ کوئٹہ پولیس ان کی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے لے گئی۔
اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کو صبح سویرے سینے میں درد اور سانس کی تکلیف کے باعث پمز لے جایا گیا لیکن جب ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیا جارہا تھا تو کوئٹہ پولیس ان کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ڈسچارج کروا کرلے گئی۔
Equally outrageous is what is being considered such a great crime would in entire civilised world be considered his democratic right to criticise. He must be released immediately. Sad to see our justice system unwilling to stop repeated violations of Swati's basic human rights.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 2, 2022
ان کا کہنا تھا کہ پوری مہذب دنیا میں تنقید کرنا ایک آدمی کا جمہوری حق سمجھا جاتا ہے، افسوس ہے کہ ہمارا نظام انصاف اعظم سواتی کے بنیادی انسانی حقوق کے خلاف بار بار خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے تیار نہیں۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ اعظم سواتی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔