ایک نیوز نیوز: وفاقی حکومت کو قومی سطح پر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا رائے طاہر کی جانب سے حکومت کوتجویزدی گئی جس میں کہا گیا کہ نیکٹا کے زیر نگرانی نیشنل سی ٹی ڈی وفاق کی سطح پر بنایا جائے جس سے نیشنل اور انٹرنیشنل کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی موثر ہوسکے گی۔
حکومت کو تجویز دی گئی کہ وفاق میں بھی نیشنل سی ٹی ڈی کے اپنے تھانے ہوں گے اور صوبائی سی ٹی ڈی اپنے طور پر کارروائیاں جاری رکھ سکے گی جب کہ نیشنل سی ٹی ڈی ملک بھر میں کارروائیاں کرسکے گی۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سی ٹی ڈی کےلیے ابتدائی طور پر دو ارب روپے کا تخمینہ ہے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نیشنل سی ٹی ڈی دہشتگردی کے خلاف ایک موثر ادارہ ہو گا۔
تجویز میں کہا گیا ہےکہ نیشنل سی ٹی ڈی موجودہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت بنایا جائے۔