فنڈز منتقلی کیس: شہزاد اکبر وطن واپس نہ آئے تو بھی ریفرنس دائرہوگا، نیب ذرائع

فنڈز منتقلی کیس: شہزاد اکبر وطن واپس نہ آئے تو بھی ریفرنس دائرہوگا، نیب ذرائع
کیپشن: Fund transfer case: Reference will be filed even if Shahzad Akbar does not return home, NAB sources(file photo)

ایک نیوز نیوز: برطانیہ سے ریکور فنڈز کی منتقلی کے معاملے پر نیب نے اہم پی ٹی آئی رہنما کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے ریکور فنڈز کی بحریہ ٹاؤن منتقلی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب نے فیصل واوڈا کے علاوہ کچھ مزید سابق وزراء کے بیان ريکارڈ کر لئے ہیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو 3 دسمبر 2019 کی کابینہ میٹنگ سے متعلق متعدد گواہیاں مل گئی ہیں، ان بیانات کی روشنی میں شہزاد اکبر و دیگر کیخلاف کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے کافی بیانات و شواہد موجود ہیں، شہزاد اکبر وطن واپس نہ بھی آئے تو ریفرنس دائر ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کابینہ میں کیا بریفنگ دی، کیسے ریکارڈ سِیل ہوا، میٹنگ کا احوال سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق اتحادیوں نے نیب کو بتا دیا ہے، بیانات ریکارڈ کرانے والوں میں ایم کیو ایم کے سابق وزرا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیب برطانیہ سے ریکور فنڈز کی بحریہ ٹاؤن منتقلی کے کیس میں سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر اور دیگر کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔