ایک نیوز نیوز: سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے بعد سب کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کلنٹن نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ "میں ٹھیک ہوں اور گھر میں مصروف ہوں ۔میں کورونا ویکسین اور بوسٹر خوراک حاصل کرنے کے لیے شکر گزار ہوں۔
بل کلنٹن کا مزید کہنا تھا کہ "میں ہر شہری کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتا ہوں، خاص طور پر سردیوں کے مہینے میں احتیاط کر تے ہوئےویکسین لگوانی چاہیے۔"
I’ve tested positive for Covid. I’ve had mild symptoms, but I’m doing fine overall and keeping myself busy at home.
— Bill Clinton (@BillClinton) November 30, 2022
I’m grateful to be vaccinated and boosted, which has kept my case mild, and I urge everyone to do the same, especially as we move into the winter months.
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق امریکی صدر نے خون میں انفیکشن کے باعث بھی کیلیفورنیا کےہسپتال میں پانچ راتیں گزاری تھیں۔ بل کلنٹن اپنی اہلیہ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا بازو پکڑے ہوئے اسپتال سے باہر آتے دیکھے گئے تھے۔