سائفر بھیجنے والے ڈاکٹر اسد مجید سیکرٹری خارجہ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

Dec 02, 2022 | 12:48 PM

ایک نیوز نیوز: رجیم چینج آپریشن اور سائفر بھیجنے والے اسد مجید کو اہم عہدہ مل گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا ہے۔ جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل وہ یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے لیے بطور پاکستانی سفیر فرائض انجام دے رہے تھے۔

یادرہے اسی سال مارچ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے امریکہ میں اپنی معیاد سفارت مکمل ہونے پر امریکی انڈر سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو سے اپنی الوداعی ملاقات کے موقع پر ہونے والی گفتگو کا جو سائفر اپنی وزارت خارجہ کو بھجوایا تھا اس پر بعدازاں ایک سیاسی طوفان برپا ہوگیا۔ اور اس کا تعلق رجیم تبدیلی آپریشن سے جوڑا گیا۔

اسد مجید کی امریکی سفارتکار ڈونلڈ لو سے واشنگٹن میں ایک کھانے پر غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی۔اس ملاقات میں امریکی عہدیدار نے پاکستان سے متعلق اہم امور پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اسد مجید نے یہ سمجھا کہ یہ گفتگو انتہائی اہمیت کی حامل ہے لہٰذا اس سے متعلق دفتر خارجہ کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ جس پر انہوں نے یہ سائفر وزارت خارجہ کو بھیج دیا۔

مزیدخبریں