ایک نیوز نیوز: لاہور میں آج سے ون وے جانے پر چالان ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مقدمہ بھی درج ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اسد ملہی نے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر آج سے غفلت اور لاپرواہی پر ڈرائیونگ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگا مقدمات سیکشن 279 تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہونگے۔
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اسد ملہی کا مزید کہنا تھا کہ ون ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں اس کے ساتھ ہی ون وے کرنے والے ڈرائیور ٹریفک خلل کا بھی باعث بنتے ہیں۔
رواں سال ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 02 لاکھ 25 ہزار سے زائد چالان کئے گئے ہیں۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 02 ہزار روپے کا چالان کیا جارہا ہے 03 دن تک شہریوں کو مکمل وارننگ و آگاہی دی جاتی رہی ہے۔ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے قوانین کا احترام کریں