ڈالر کی قدر میں اضافہ،روپے کی بے قدری

ڈالر کی قدر میں اضافہ،روپے کی بے قدری
کیپشن: ڈالر کی قدر میں اضافہ،روپے کی بے قدری

ایک نیوز نیوز:ڈالر کی قدر میں اضافہ نہ رک سکا ،روپے کے مقابلے میں مزید مہنگا ہوگیا ۔

تفصیلات کےمطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ڈالر مہنگاہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 75 پیسے کا ہوگیا  ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 229 روپے پر فروخت ہو رہا ہے ۔

ماہرین کے مطابق طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں شدید مندی کا رجحان پایا جاتا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا  100 انڈیکس 28 پوائنٹس کمی سے 42365 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کے ماہر محمد سہیل کے مطابق شرح سود میں غیر متوقع اضافے پر اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان پایا جاتا ہے۔