ایک نیوز نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، عمران خان کے وکیل نے اپنے مؤکل کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی متفرق درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسے 8 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔