ایران میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 15 افراد کو سزائے موت

سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے میں ملوث 15 افراد کوسزائے موت سنا دی ہے
کیپشن: سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے میں ملوث 15 افراد کوسزائے موت سنا دی ہے

ایک نیوز نیوز: ایران میں مہیسا امینی کی پولیس کی حراست میں موت کے بعد ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کو سزائے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں مہیسا امینی کیس میں ہنگامہ آرائی اور سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے والے 15 افراد کو سزائے موت سنادی گئی ہے۔ ایرانی عدالت نے ہنگامہ آرائی کرنے والے اور سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے میں ملوث 15 افراد کوسزائے موت سنا دی ہے۔ شمالی ایران کے البرز ڈسٹرکٹ کی انقلابی عدالت کے چیف جسٹس نے ملزمان کو سزا سنائی ہے۔جس میں چیف جسٹس کا کہنا ہےکہ تشدد کے باعث سیکیورٹی اہلکار روح اللہ عجیمان کی موت واقع ہوئی۔

ایرانی میڈیا کا اس موقع پر کہناہےکہ ملزمان نےتحصیل کرج میں حملہ کر کے سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کیا تھا جس سے اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران میں جاری حالیہ ہنگاموں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حمل ہوئے ہیں جس میں کئی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔