سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے حراست میں لے لیا

Dec 02, 2022 | 10:55 AM

ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے خلاف متنازعہ ٹوئٹس کے معاملے پر پی ٹی آئی سینئر رہنما اعظم سواتی کو رہائی کے 24 گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان اور سندھ میں ایف آئی آرز درج ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کو بلوچستان پولیس نے حراست میں لے لیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ پولیس اعظم سواتی کو لیکر راتوں رات بلوچستان روانہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو کچلاک جیل منتقل کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے مزید ریمانڈ درکار نہ ہونے پر گزشتہ روز اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوایا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے بھی ایک ٹوئٹ میں اعظم سواتی کی بلوچستان پولیس کو حراست پر مذمت کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ ہے، 75سال کے بوڑھے سینیٹراور وکیل کوبے عزت کیا جا رہا ہے اور عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزیدداغدار کرنے میں پیش پیش،جانے کب جج صاحبان احساس کریں گے کہ اللہ نےانھیں کس قدراہم ذمہ داریوں سے نوازا ہے۔

مزیدخبریں