ایک نیوز نیوز: آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش 3 ماہ کے لیےٹخنے کی انجری کے باعث کرکٹ سے باہر ہو گئےہیں۔
رپورٹ کے مطابق مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث دورہ بھارت اور بگ بیش لیگ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ مچل مارش بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پرتھ اسکارچرز نےاس سال مچل مارش کی عدم دستیابی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
پرتھ اسکارچرز کا کہنا ہے کہ مچل مارش لمبے عرصے سے ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں اور اب وہ اسکا آپریشن کروا رہے ہیں تاکہ وہ آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل ہی مکمل فٹنس کے ساتھ ٹیم کیلئے دستیاب ہوں۔ آسٹریلین چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ میچل مارش اہم کھلاڑی ہیں ان کی ریکوری میں آسٹریلیا بورڈ مکمل معاونت کرے گا۔