پنجاب میں سکولزبندرہیں گے؟

پنجاب میں سکولزبندرہیں گے؟
کیپشن: پنجاب میں سکولزبندرہیں گے؟

سلیمان اعوان: لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں اسکولز کو تین روز بند رکھنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم نےسماعت  کی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت اس معاملے میں سنجیدہ نہیں لگ رہی،سموگ کی صورت حال دن بہ دن بگڑ رہی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نےہفتے میں تین دن  تمام سکولز بند اور 2 روز ورک فار ہوم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے،تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول ہفتے میں تین روز بند کرنا ہوں گے۔اس حوالے سے متعلقہ منسٹرز سے رابطہ کرکہ بتائیں،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کروا دیتے ہیں، رولز بنائیں کہ اب بھٹہ یا فیکٹری سیل نہیں ہوگی بلکہ اسے گرایا جائے گا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سموگ پر کچھ دنوں سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت سموگ کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے،وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلیوں سے مدد کےلئے رابطہ کیاجائے،انہیں بتایا جائے کہ پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، بیجنگ اور شنگھائی کےعلاوہ اسموگ کے حوالے سے عالمی ماہرین کی مدد لی جائے۔سیکرٹری ماحولیات جرمانوں کےحوالے سے عمل درآمد رپورٹ دیں۔

 ادھر انسدادسموگ اقدامات  چیک کرنے کیلئے  ڈی جی ماحولیات نےدورہ کیا۔ڈی جی ماحولیات نے سیل شدہ فیکٹریوں کے چلنے  کا  نوٹس لے لیا،اسکواڈ نمبر ون کے کنوینئر ساجد بشیر اور کوآرڈی نیٹر یونس زاہد کی سرزنش کرتے ہوئے کنوینئر  اور کوآرڈی نیٹر سپیشل اسکواڈ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر سکولوں میں چلنے والی دھواں چھورنے والی بسوں کی تفصیل طلب کر رکھی تھی۔