گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کردیں

Dec 02, 2022 | 10:24 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: گوگل نے پاکستان میں کیریئر پیڈ ایپس معطل کر دی ہے اب سے صارفین پلے اسٹور پر کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کرکے ایپس استعمال کر سکیں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت آئی ٹی امین الحق کی جانب سے ادائیگیاں کرنے کی یقین دہانیوں کےباوجود گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کردی ہیں جس کے بعد گوگل پلے سٹور پر کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں والی ایپ ہی موجود رہیں گی۔ پاکستان کی جانب سے گوگل کو ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے گوگل نے موبائل آپریٹرز سے ادائیگیوں والی اپیلی کیشن بند کر دی ہیں۔ گوگل کو  ابھی تک وزارت آئی ٹی اور وزارت خزانہ کے ادائیگیوں کے فیصلے کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گوگل کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا تھی  ۔ گوگل نے پاکستان کی جانب سے ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے یکم دسمبر کو ملک میں کیرئیر پیڈ ایپلی کیشن بند کرنے کی تنبیہ کی تھی۔ گوگل اب حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے بعد اپنی سروس بحال کرے گا۔اس سے قبل وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے گوگل کا معاملہ  اٹھایا تھا۔ وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا تھا کہ گوگل کو ادائیگیاں کر دی جائیں گی اور پلے سٹور کی سروس معطل نہیں ہوں گی۔ ان تمام حکومتی دعوؤں کے برعکس گوگل نے پاکستان میں اپنی سروس معطل کر دی ہے۔

مزیدخبریں