قومی دن پر پرویز الٰہی کی یو اے ای قیادت اور عوام کو مبارکباد

Dec 02, 2022 | 10:11 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر متحدہ عرب امارات کے صدر، سفیر اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، حالیہ سیلاب کے دوران متحدہ عرب امارات کی حکومت نے متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عرب امارات کے درمیان دوستی اور محبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے، متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں، متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کیلئے دوسرا گھر ہے۔

مزیدخبریں