ایک نیوز نیوز: امریکی محکمہ دفاع نے فلم 'Devotion' کے مناظر اور ڈائریکٹر سے گفتگو کی مختصر کلپ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
ڈائریکٹر ڈلرڈ نے کہا کہ ہمیں اس زمانے کے لڑاکا طیارے ڈھونڈنے میں مشکل ہوئی، فلم کی عکسبندی کرنے کا پہلا مرحلہ یہی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پرانے طیارہ بردار بحری جہاز اس قابل نہیں تھے کہ ان پر جہاز لینڈ ہوسکتے تو ہم نے ریاست جارجیا کی ایک ایئرفیلڈ میں بحری جہاز جیسا ٹاور اور رن وے تیار کیا تاکہ عکسبندی میں یہ سب بالکل اصلی لگے۔
The crew of #Devotion took extraordinary steps to ensure the authenticity of all aspects of the film, which tells the story of @USNavy aviator Jesse Brown. pic.twitter.com/H6PDxYeU4j
— Department of Defense ???????? (@DeptofDefense) November 30, 2022
اداکار گلین پاول نے کہا کہ فلم میں وہ لڑاکا طیارے استعمال کیے گئے جو آج سے پہلے کسی نے کیمرے پر نہیں دیکھے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ہوابازی میں دلچسپی رکھنے والوں اور سابق فوجی افسران کے لیے ہے، انہیں دیکھنا چاہیے کہ ہم نے فلم سیٹ سے کیا کمال کیا ہے، جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔