محکمہ موسمیات کی اسلام آباد میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی

Dec 02, 2022 | 09:19 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ اور باجوڑ میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ رات اور صبح کے اوقات میں فیصل آباد، جہلم، لاہور، منگلا، حافظ آباد، جوہر آباد، سیالکوٹ، نارووال میں دھند رہی۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور اور ملتان میں بھی دھند نے ڈیرے ڈالے رکھے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صبح کے اوقات میں سکھر اورگردو نواح میں دھند چھائی رہی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

مزیدخبریں