فیفا ورلڈ کپ: 4 بار کی ورلڈ چیمپئن جرمنی پہلے راؤنڈ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ: 4 بار کی ورلڈ چیمپئن جرمنی پہلے راؤنڈ سے باہر

ایک نیوز نیوز: فیفا ورلڈکپ  2022 میں 4 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گروپ ای میں گزشتہ روز 2 میچز کھیلے گئے جس میں جرمنی اور کوسٹاریکا جبکہ جاپان اور اسپین کی ٹیمیں مدمقابل تھی۔جس میں جرمنی نے کوسٹاریکا کو 2 کے مقابلے میں 4گول جبکہ جاپان نے اسپین کو ایک کے مقابلے میں دوگول سےشکست دیکر گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر پہلے راؤنڈ کا اختتام کیا۔ جرمنی مقابلہ جیت کر بھی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا جبکہ اسپین ہار کر بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔

گروپ میچز کے اختتام پر گروپ ای  میں جاپان نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پرختم کرکے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ اسپین اور جرمنی 4،4 پوائنٹس حاصل کرسکے۔ تاہم اسپین کی ٹیم بہتر گول اوسط کی وجہ سے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ اس گروپ میں 4 بار کی ورلڈ چیمپئن جرمنی اور کوسٹاریکا ورلڈکپ سے باہرہوگئی ہیں۔