گوجرانوالہ:برقعہ پہن کر لڑکی سے ملنے والےعاشق پرتھپڑوں کی بارش

Dec 02, 2022 | 08:30 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں برقع پہن کر لڑکی سے ملنے والے عاشق کو اہل محلہ نے پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں برقع پہن کر لڑکی سے ملنے آنے والے لڑکے کو محلے داروں نے پکڑ کر تھپڑوں سے تواضع کردی۔

محلہ داروں کی جانب سے لڑکے کا برقعہ اتار کر خوب درگت بنائی گئی۔

محلے داروں کا کہنا ہے کہ نوجوان برقع پہن کر کئی روز سے انکے محلے میں آرہا تھا، شک ہونے پر محلے والوں نے چیک کیا تو برقع کے اندر سے لڑکا نکلا۔

لڑکے کو اہل محلہ کی جانب سے اس شرط پر جانے کی اجازت دی گئی کہ وہ آئندہ ادھر نہیں آئےگا۔

مزیدخبریں