آلودہ ترین شہروں میں لاہورپہلے کراچی دوسرے نمبر پر

آلودہ ترین شہروں میں لاہورپہلے کراچی دوسرے نمبر پر
کیپشن: Among the most polluted cities, Lahore is first and Karachi is second(file photo)

ایک نیوز نیوز: اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے تو وہیں کراچی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ 

ماہرین نے اسموگ کے دوران ماسک لگانے اور گیلے کپڑے کے بار بار استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز بند کردی گئی ہیں۔

پشاور اسلام آباد موٹروے، لاہور سے شیخوپورہ تک اور لاہور عبدالحکیم موٹروے فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق سیالکوٹ لاہور موٹروے اور ملتان سکھر موٹر وے پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی دھند کی وجہ سے حد نگاہ 4 کلومیٹر ہے۔