‎ترکیہ کی بحریہ کے وفد کا ترک چیف آف سٹاف کی قیادت میں کراچی کا دورہ 

Aug 02, 2024 | 22:41 PM

ایک نیوز:‎ ترک وفد نے کراچی میں پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول پیشہ ورآنہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ‎ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  ‎ترکیہ کے وفد کی قیادت ترک بحریہ کے چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدم کوچر نے کی،‎ ترک وفد نے کراچی میں پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول پیشہ ورآنہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ، وفد نے مزار قائد پر حاضری بھی دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔  

‎دورے کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ بحریہ کے جہازوں نے بحیرہ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ اور بحری مشق میں حصہ لیا ۔ 

آئی ایس پی آئی کا کہنا ہے کہ اس مشق کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین مشترکہ آپریشنز میں تعاون کو فروغ ملے گا، ‎ترک بحریہ کے جہاز اور وفد کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے عوام بالخصوص بحریہ کے مابین دیرینہ تعلقات کو تقویت ملے گی۔  

مزیدخبریں