کینیڈین شیف نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے 9 اعزازات حاصل کرلیے

Aug 02, 2024 | 22:23 PM

 ویب ڈیسک:کینیڈا سے تعلق رکھنے والے شیف، باڈی بلڈر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نے بجلی کی رفتار سے سبزیاں کاٹ کر اپنے نام نو گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کرلیے۔

33 سالہ کینیڈین شہری والیس وونگ نے کم وقت میں تیزی سے سبزیاں کاٹ کر اور کچھ آنکھوں میں پٹی باندھ کر تیزی سے سبزیاں کاٹ کر 9 عالمی ریکارڈز قائم کرلیے۔

مذکورہ بالا ریکارڈز کے بعد والیس وونگ کے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کُل تعداد 11  ہوگئی ہے۔

والیس کے نئے ریکارڈز میں ایک منٹ میں 14 ٹماٹر شامل ہیں جو انہوں نے زیادہ تر آنکھوں پر پٹی باندھ کر بجلی کی تیزی سے کاٹے۔

دوسری جانب 9 اجوائن کے سلائسسں ہیں جو انہوں نے 30 سیکنڈز میں کاٹے، دوسری طرف بیل پیپر انہوں نے آنکھوں میں پٹی باندھ کر 9.43 سیکنڈز میں کاٹے۔

اس کے علاوہ انہوں نے 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ لہسن اور مرچوں اور دیگر سبزیوں کے سلائسس کاٹ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا جن میں سے زیادہ تر آنکھوں میں پٹی باندھ کر کاٹنا شامل تھا۔

مزیدخبریں