ڈسپلن کی خلاف ورزیاں: پی سی بی کا معاملے کو سنجیدہ لینے کا فیصلہ

ڈسپلن کی خلاف ورزیاں: پی سی بی کا معاملے کو سنجیدہ لینے کا فیصلہ
کیپشن: Violations of discipline: PCB's decision to take the matter seriously

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈنے ورلڈ کپ اور حالیہ سیریز میں کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کو مزید سنجیدگی سے لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم میں گروپنگ اور کھلاڑیوں کے ڈسپلن پر پی سی بی نے مزید نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ کے جائزے کیلئے بورڈ نے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا سربراہ کسی سابق کپتان کو بنائے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گروپنگ اور ڈسپلن توڑنے والے کھلاڑیوں کیخلاف  کارروائی کی جاسکتی ہے۔

خیال  رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والےآئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں شاہین شاہ آفریدی کے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور برے  رویے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران مبینہ طور پر شاہین شاہ آفریدی کا رویہ اچھا نہ تھے اور ان کے اس برے رویے کے باوجود ٹیم منیجر وہاب ریاض نے شاہین آفریدی کی ڈسپلن کی خلاف ورزی کو نظر انداز کیا۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے کچھ کھلاڑیوں کی غیر ضروری طرف داری کی جن کھلاڑیوں کی انہوں نے حمایت کی انہوں نے ہی پرفارم نہیں کیا۔

اس کے علاوہ یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے کیخلاف  باتیں کرتے رہے جس سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوا۔