نجکاری کمیٹی کی 2024-29 کے نجکاری پروگرام کیلئے 24 اداروں کی منظوری  

Aug 02, 2024 | 21:07 PM

ایک نیوز: نجکاری کمیٹی کی جانب سے  2024-29 کے نجکاری پروگرام کیلئے 24 اداروں کی منظوری    دے دی گئی۔  

 اعلامیہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس  ہوا،  جس میں نجکاری کمیٹی میں مرحلہ وار نجکاری پروگرام 2024-29 پیش کیا گیا، نجکاری کمیٹی  نے 2024-29 کے نجکاری پروگرام کیلئے 24 اداروں کی منظوری  دے دی ۔ 

اعلامیہ   میں کہا گیا نجکاری کا مقصد تجارتی جگہ میں وفاق کا عمل دخل کم کرنا ہے، کمیٹی وفاق کو صرف اسٹریٹجک اور ضروری ایس او ایز تک محدود کرنا ہے، منافع کمانے والے اداروں کی نجکاری پر بھی غور کیا جائے گا، کمیٹی کابینہ کی ایس او ایز کمیٹی ایس او ایز کی درجہ بندی کر رہی ہے، کمیٹی دیگر ایس او ایز کو شامل کرنے کا فیصلہ درجہ بندی کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا ،ضروری کے علاوہ دیگر ایس او ایز کو سی سی او پی کے سامنے رکھا جائے گا ۔ 

اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کے حصص پٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے پر بھی غور کیا گیا ،مالی سال 2024-25 کے لیے کمیشن کے بجٹ تخمینوں کی منظوری بھی دی گئی ،رواں مالی سال کیلئے کمیشن کے بجٹ کی رقم 8169 ملین روپے ہے ۔   

اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار، وزیر مملکت خزانہ، وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی ، وزیر خزانہ، وزیر نجکاری، وزیر تجارت، وزیر توانائی بھی شریک ہوئے ۔  

مزیدخبریں