عصر حاضر کی جدت کے بغیر تیز ترین ترقی ممکن نہیں: گورنر سندھ 

Aug 02, 2024 | 20:53 PM

ایک نیوز:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے  عصر حاضر کی جدت کے بغیر تیز ترین ترقی ممکن نہیں  ، مالیاتی نظام کو ڈیجیٹل دور کے مطابق تشکیل دینا انتہائی ناگزیر ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  گورنر سندھ  نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان کی تقریب  میں شرکت کی، جس میں  کامران  ٹیسوری   نے  مالیاتی اداروں کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ایوارڈ تقسیم کئے۔ 

بعد ازاں تقریب سے خطابق کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہناتھا مالیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی خوش آئند ہے، عصر حاضر کی جدت کے بغیر تیز ترین ترقی ممکن نہیں،مالیاتی نظام کو ڈیجیٹل دور کے مطابق تشکیل دینا انتہائی ناگزیر ہےانسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان کے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ اقدامات قابل ستائش ہیں ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ہی عصر حاضر کی ترقی کی دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں ، موجودہ حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ پر یقین رکھتی ہے ،گورنر ہاؤس میں نوجوانوں کو عصری دور کے آئی ٹی کورسز کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔ 

آن لائن مسائل کے حل، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مطابق اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں ، آج ہمارے پڑوسی ملک ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ہم سے آگے نکل چکے ، ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے نئے مواقع پیدا کریں ، 20 ماہ کے دوران بہتری کی کوشش کی اور کچھ نیا کر کے دکھایا ، ایس آئی ایف سی منصوبہ ملک کو ترقی کی نئی دوڑ میں شامل کرے گا۔   

مزیدخبریں