پی آئی اے کا فیصل آباد سے جدہ پروازوں کا آغاز 

پی آئی اے کا فیصل آباد سے جدہ پروازوں کا آغاز 
کیپشن: PIA starts flights from Faisalabad to Jeddah

ایک  نیوز:پی آئی اے نے فیصل آباد سے جدہ کے لیے دو طرفہ پروازوں کا آغاز کر دیا  ۔  

تفصیلات کے مطابق  ہفتہ وار 2 پروازیں فیصل آباد سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گی ،ان پروازوں کی دوبارہ شروعات سے خاص طور پر عمرہ زائرین کو خصوصی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔  

فیصل آباد سے جدہ کی پہلی پرواز پی کے 763 سے 170 عازمین عمرہ کو چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل نے   ایئر پورٹ پر  پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر شاہد حسین، سٹیشن منیجر محمد عرفان سمیت   دیگر ایجنسیوں کے افسران  کے ہمراہ مسافروں کو رخصت کیا۔  

  اس موقع پر  چیف کمرشل آفسیر  نوشیروان عادل کا کہنا تھا  پی آئی اے اپنے مسافروں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے، جدہ کی پروازیں سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم افراد کو بھی وطن واپسی کے لئے براہ راست سفر کی سہولت میسر آئے گی، فیصل آباد کی کاروباری برادری نے پی آئی اے کی جدہ کے لئے براہ پروازوں کا خیر مقدم کیا ہے۔