پولیس گروپ کے افسران کی ایف سی میں ایک سال تعیناتی لازم قرار 

Aug 02, 2024 | 19:06 PM

ایک نیوز:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیس گروپ کے افسران کی ایف سی میں ایک سال تعیناتی  لازم قرار دے دی ۔   

پولیس گروپ کےافسران کی فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعیناتی کی مدت 6 ماہ سے بڑھاکر ایک سال  کردی گئی،وزیراعظم نے پولیس گروپ کے افسران کی ایف سی میں تعیناتی کی سمری کی منظوری دے دی ۔  

ذرائع  کے مطابق  پولیس گروپ گریڈ17کےافسران کی ایک سال کیلئے   ایف سی میں تعیناتی لازمی قرار دی گئی، اس وقت پولیس گروپ گریڈ17 کی افسران کی ایف سی میں تعیناتی 6 ماہ کے لیے لازم ہے ،  کچھ سال قبل ایف سی میں پولیس افسران کی تعیناتی کی مدت ایک سال سے کم کرکے 6 ماہ کی گئی تھی، اب دوبارہ پولیس گروپ کے افسران کی تعیناتی کی مدت ایک سال کرنے کی منظوری دی گئی۔   

مزیدخبریں