پاکستان سٹاک ایکسچینج  ، ہنڈر انڈیکس  میں 485 پوائنٹس کا اضافہ  

Aug 02, 2024 | 17:21 PM

ایک نیوز:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ، ہنڈرڈانڈیکس 485 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 225 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ 

دن بھر مجموعی طور پر 439 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،235 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 142 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ 

مارکیٹ میں 43 کروڑ 43 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 36 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، بازار کی  بلند ترین سطح 78، 434 جبکہ کم ترین سطح 77،926 پوائنٹس رہی ۔ 

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہوا ، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278روپے 66پیسے سے کم ہوکر 278روپے 50پیسے پر بند ہوا۔  

مزیدخبریں