سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 
کیپشن: Big rise in gold price

ایک نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400کا بڑا اضافہ ہواہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی قیمت 2ہزار 400روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے  ہوگئی ہے ، 10گرام سونا 2057روپے مہنگا ہوگیا ،جس کے بعد 10گرام سے سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 20ہزار 593روپے ہوگئی  ،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم  ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کے اضافے سے 2458 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ 

یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے  کمی ہوئی تھی ،جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 52ہزار 500روپے ہوگئی تھی،جبکہ 10گرام سونا 857روپے کمی کے بعد 2لاکھ 16ہزار 478روپے کا ہوگیا تھا۔