سپریم کورٹ کا  5 سے 9 اگست تک کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری   

Aug 02, 2024 | 16:10 PM

 ایک نیوز:سپریم کورٹ   کی جانب سے 5 سے 9 اگست تک کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔  

روسٹر کے مطابق  اگلے ہفتے سپریم کورٹ میں 3ریگولر بنچز اور ایک شریعت اپیلیٹ بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے ،بنچ ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا ،بنچ ایک میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے ساتھ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس بلال حسن شامل  ہیں۔ 

بنچ دو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی  میں  تین رکنی بنچ پر مشتمل ہو گا ،بنچ دو میں جسٹس منصور علی شاہ کے ساتھ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ملک شہزاد شامل  ہوں گے  ،بنچ تین سپریم کورٹ کے دو ایڈہاک ججز پر مشتمل ہوگا ،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل مقدمات کی سماعت کریں گے ۔  

سپریم کورٹ میں 9 سال بعد شریعت اپیلیٹ بینچ 5سے 8 اگست تک مقدمات سنے گا وچیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ تشکیل   دیدیا گیا ، بنچ میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل  ہیں،جبکہ 2عالم ججز ڈاکٹر خالد مسعود اور قبلہ ایاز بھی بنچ کا حصہ  ہوں گے، شریعت اپیلیٹ بنچ میں 35 سال پرانی شریعت اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں،الیکٹرول نظام کے غیر اسلامی ہونے سے متعلق 1989 کی ایک اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے ۔  

مزیدخبریں