مسلسل چار ہفتوں سے جاری مہنگائی کو بریک لگ گئی  

Aug 02, 2024 | 15:33 PM

ایک نیوز:ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ۔  

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی کمی  ہوئی  جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.41 فیصد پر آگئی ،ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ  7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔  

اعدادوشمار کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک اضافہ ہوا، انڈے کی فی درجن قیمت میں 4 روپے زیادہ کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں دال چنا 3 روپے تک مہنگی ہوئی، لہسن کی فی کلو قیمت میں دو روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، آلو، پیاز، دہی، دال مسور، دال ماش، تازہ دودھ مہنگی ہونے والی اشیاء شامل  ہیں۔  

دوسری جانب ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہوئیں، ایک ہفتے میں بجلی 1 روپے 18 پیسے سستی ہوئی، آٹے کا 20 کلو تھیلا 23 روپے تک سستا ہوا۔   

مزیدخبریں