ناروے کپ:پاکستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرلیا 

ناروے کپ:پاکستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرلیا 
کیپشن: Norway Cup: Pakistani team has qualified in the quarter finals

ایک نیوز: ناروے کپ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ناروے کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں قومی  سٹریٹ چائلڈ فٹبال نے ناروے کےسٹرنڈیم کلب کو 3-1 سے شکست دے دی، قومی  سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے خلاف آخری سیکنڈ میں گول کرکے میچ جیت لیا۔  

ناروے میں پاکستانی کمیونٹی  کی جانب سے میچ جیتنے کےبعد خوب جشن   منایا گیا۔  

 قومی  سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں  ایک گول سکور کیاجبکہ دوسرے ہاف میں 2گول  سکور کرکے کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی، قومی  سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے عبیداللہ، محمد کاشف، محمد عیسیٰ نے ایک ایک گول  سکور کیا۔ 

قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کل اپنا کواٹر فائنل میچ جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔ 

یاد رہے قومی ٹیم 2023میں ایونٹ کی ناقبل شکست ٹیم رہی تھی۔