ایک نیوز: روس اور امریکا کے درمیان دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس پر امریکی صدر جوبائیڈ ن اور نائب صد کملا ہیرس کا رد عمل سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے روس اورامریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ سفارت کاری کا نتیجہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دور میں ان قیدیوں کو رہا کیوں نہ کرا پائے؟ امریکا ناجائز طریقے سے حراست میں لیے گئے ہر امریکی شہری کو گھر واپس لانے کے لیے کام کرتا رہے گا، اتحادیوں نے اس ڈیل کو ممکن بنایا، امریکا دنیا بھر میں زیر حراست امریکی شہریوں کی رہائی کے لیے کام جاری رکھے گا۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا کہنا روسی جیلوں میں قید میں بےگناہ شہریوں کی ہولناک آزمائش ختم ہوئی۔