ایک نیوز :کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو اور ان کی اہلیہ صوفی کے درمیان 18سال کی شادی کے علیحدگی ہو گئی اور دونوں نے ایک قانونی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 51 سالہ جسٹن ٹروڈیو اور 48 سالہ صوفی گریگوئر ٹروڈیو کی شادی مئی 2005 کے آخر میں ہوئی تھی اور دونوں کے تین بچے ہیں۔ٹروڈیو نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ صوفی اور میں یہ حقیقت بتانا چاہیں گے کہ بہت سی معنی خیز اور مشکل بات چیت کے بعد ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔کینیڈین وزیر اعظم کی سابق اہلیہ صوفی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایسا ہی پیغام پوسٹ کیا۔
View this post on Instagram
ٹروڈیو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے قانونی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں نے قانونی معاہدہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے کہ ان کے علیحدگی کے فیصلے کے حوالے سے تمام قانونی اور اخلاقی اقدامات کیے گئے ہیں اور آگے بھی ایسا کرتے رہیں گے۔2015 کے آخر میں ٹروڈیو کے وزیر اعظم بننے کے بعد ٹروڈیو اور صوفی کو اکثر سماجی تقریبات اور غیر ملکی دوروں پر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا لیکن حالیہ کچھ برسوں میں سوفی نے اپنے شوہر کے ساتھ اس طرح کی تقریبات پر کم کم ہی نظر آتی تھیں۔
دونوں نے رواں سال مئی میں کنگ چارلس کی تاجپوشی کے لیے لندن ساتھ سفر کیا تھا جبکہ مارچ کے آخر میں امریکی صدر جو بائیڈن کے دورے کے دوران بھی دونوں ساتھ تھے۔ٹروڈیو نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس کی اور اس رات ٹورنٹو سب وے کا سفر بھی کیا تھا لیکن پچھلے دو دنوں کے دوران وہ عوام میں نظر نہیں آئے تھے۔