ایک نیوز :پیمرا ترمیمی بل 2023 دواضافی شقوں کیساتھ منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق بل وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ پیمرا آرڈیننس ترمیمی بل سے متعلق قائمہ کمیٹی رپورٹ کو بل کی صورت میں پیش کردیا گیا ،بل کی صورت میں براڈکاسٹر کو شفاف غیر جانبدار ریٹنگ سے متعلق ترمیم شامل کی گئی یہ یقین دہانی لازمی کہ کوئی ڈس انفارمیشن آن ایئر نہیں کی جاسکیں گی ،مستند خبر سے متعلق کرنٹ افیئرز، مذہبی امور، قومی مفاد سمیت معاشرت سے تعلق رکھنے والے تمام شعبہ جات زمرے میں آئیں گے ،پانچ منٹس سے زیادہ کا اشتہار نہیں چلایا جاسکے گا،ترمیمی بل میں ڈس انفارمیشن کی وضاحت بھی کردی گئی، ڈس انفارمیشن سے مراد جان بوجھ کر غلط معلومات دینا شامل ہے ،ڈس انفارمیشن میں ذاتی، سیاسی یا مالی فوائد کیلئے کسی شخص کو بدنام کرنا شامل ہے۔
پیمرا ترمیمی بل 2023 دواضافی شقوں کیساتھ منظور
Aug 02, 2023 | 19:05 PM