الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشوارے طلب کرلئے

Aug 02, 2023 | 18:42 PM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں سے اکاونٹس کے گوشوارے 29اگست تک طلب کر لیے۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان مالی سال 2022-23  کے لیے اپنے اکاؤنٹس کے مربوط گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں،فنڈز کی تفصیلات اور ذرائع بھی بتانے ہوں گے،سالانہ آمدن اور اخراجات بھی بتاناہوں گے،الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ فنڈز ممنوعہ ذرائع سے حاصل نہ ہوں ، الیکشن ایکٹ2017  کی دفعہ 210 کے تحت کوئی سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے ساٹھ دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم۔ڈی  پر چارٹر ڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے درج ذیل تفصیلات کے ساتھ پیش کرے گی
الف۔سالانہ آمدنی اور اخراجات
ب۔فنڈنگ کے ذرائع
ج۔اثاثے اور واجبات
الیکشن کمیشن کو پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ جو چارٹرڈ اکاؤ ٹنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہو، اور پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے جاری کی گئی ہو ۔

مزیدخبریں