ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان

Aug 02, 2023 | 18:00 PM

ایک نیوز :انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 66 پیسے مہنگا  ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت289 روپے 20 تک پہنچ گئی، گزشتہ کاروباری روز ڈالر 287 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے مہنگاہوا ہے ۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 292 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو تارہا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرمارکیٹ 534 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 764 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔193 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 126 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 48,852 جبکہ کم ترین سطح 48,178 رہی ۔

مزیدخبریں