عمران خان کیخلاف پوسٹ جج ہمایوں دلاور کے فیس بک اکاؤنٹ سے نہیں ہوئی ، ایف آئی اے

HUMYUN DILAWAR fb CASE
کیپشن: HUMYUN DILAWAR fb CASE
سورس: google

 ایک نیوز :  عمران خان کیخلاف پوسٹس جج ہمایوں دلاور کے فیس بک اکاؤنٹ سے نہیں ہوئی ،ایف آئی اے نے تکنیکی تجزیاتی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔

  عدالت میں جمع کرائی گئی ایف آئی اے  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  مبینہ فیس بک پوسٹوں کے سکرین شارٹس کا کوئی یو آر ایل موجود نہیں۔ 

 فیس بک ہر پروفائل، پیج اور پوسٹ کو خود بخود ایک یو آر ایل دیتا ہے جبکہ فیس بک پوسٹوں کی شناخت یو آر ایل کے بغیر سکرین شارٹس سے ممکن نہیں۔ 

 رپورٹ کے مطابق جج ہمایوں دلاور کے فیس بک اکاؤنٹ سے کی گئی تمام پوسٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جج ہمایوں دلاور کے اکاؤنٹ سے مذکورہ تین پوسٹوں میں سے ایک بھی موجود نہیں۔

 جبکہ ہمایوں دلاور کے نام سے اکاؤنٹ کا باقاعدہ یو ار ایل نمبر موجود ہے۔ہمایوں دلاور کا اکاؤنٹ 2014 میں بنا جس پر ذاتی پوسٹیں موجود ہیں۔

یادرہے  ایف آئی اے کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے تین سکرین شاٹس بھیجوائے گئے تھے جن میں سے دو اسکرین شاٹس 21 جولائی 2014 جبکہ ایک یکم مارچ 2014 کا تھا جن کے حوالے سے ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ر پورٹ جمع کرا دی ہے۔