آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر اورشاہین کی ترقی

Aug 02, 2023 | 16:48 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ترقی ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں بھی 2 درجے بہتری کے بعد  چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 3 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 2 درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں اور انگلینڈ کے ہیری بروک نویں نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے سعود شکیل 15 اور عبداللہ شفیق 21 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

باؤلرز کی رینکنگ
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت ہی کے رویندرا جڈیجا 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ 2 درجے ترقی کے بعد چوتھے پر جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز رینکنگ میں 2 درجے تنزلی کے بعد وہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے  فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں 3 درجے بہتری ہوئی ہے اور فاسٹ بولر چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 4 درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

مچل اسٹارک ایک درجے ترقی کے بعد 13 ویں جبکہ انگلینڈ کےکرس ووکس 7 درجے بہتری کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

مزیدخبریں