مردم شماری کا بہانہ بنا کر الیکشن میں تاخیر ناقابل قبول ہے: سراج الحق

Aug 02, 2023 | 15:31 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ مردم شماری کا بہانہ بنا کر الیکشن میں تاخیر ناقابل قبول ہے۔

رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےمرکزی قیادت کے اجلاس سے منصورہ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کا بہانہ بنا کر الیکشن میں تاخیر ناقابل قبول ہے ۔ الیکشن میں تاخیر کے لیے آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔آئین میں نگران حکومت کا اولین مقصد ہے کہ وہ غیر جانبدار ہو ،نگران حکومت آئینی مدت میں شفاف الیکشن کا انعقاد کرئے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ اتحادی حکومت اپنی کارکردگی کی وجہ سے الیکشن سے خوف زدہ ہے ۔پنجاب اور کے پی کی نگران حکومتیں اپنے مینڈیٹ میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں ، وفاقی اور چاروں صوبوں میں غیر جانبدار نگران حکومتیں قائم کی جائیں۔

مزیدخبریں