ایک نیوز: دنیا کے مشہور اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے پاکستان میں یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پریمیم پیڈ ممبرشپ ہے جو یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر آف لائن اور بیک گراونڈ پلے کے ساتھ ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بہترین بناتی ہےجبکہ یوٹیوب میوزک ایک نئی میوزک اسٹریمنگ ایپ ہے جو پاکستان میں موسیقی کا مسحور کن تجربہ پیش کرتی ہے۔ میوزک ایپ میں گانے، البمز، پلے لسٹس اور آرٹسٹ ریڈیو کے علاوہ لائیو پرفارمنس اور میوزک ویڈیوز کا زبردست کیٹلاگ شامل ہے۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ گانے تلاش کر سکتے ہیں اور موسیقی کی دنیا سے جڑے رہ سکتے ہیں۔صارفین یوٹیوب پریمیم کے ذریعے اپنے پسندیدہ شوز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یوٹیوب پریمیم میں یوٹیوب میوزک پریمیم بھی شامل ہے جس کے ذریعے صارف یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
صارفین یوٹیوب میوزک پریمیم کی ممبرشپ کے ساتھ یوٹیوب پریمیم ہر ماہ 479 روپے میں حاصل کرسکتے ہیں۔صارفین پریمیم فیملی پلان کیلئےبھی سائن اپ کر سکتے ہیں جو 899 روپے میں دستیاب ہے جس سے وہ اپنے پریمیم ممبرشپ کو اپنے گھر کے 5 دیگر افراد تک شیئر کر سکتے ہیں۔یوٹیوب میوزک پریمیم 299 روپے میں دستیاب ہے جبکہ میوزیک فیملی پلان 479 میں دستیاب ہے۔ طالبعلم پریمیم اسٹوڈنٹ پلان کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں جو ویب اور اینڈرائیڈ پر 329 روپے میں اور میوزک پریمیم اسٹوڈنٹ پلان 149 روپے میں دستیاب ہے۔ صارفین یوٹیوب پریمیم یا یوٹیوب میوزک پریمیم کی خصوصی تعارفی پیشکش ایک ماہ کے لیے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔