اے این ایف کی کارروائی، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Aug 02, 2023 | 15:10 PM

ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس نےمنشیات کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر 3 مختلف کارروائیاں میں تھائی لینڈ جانے والے وہاڑی کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتار کیا ہے۔مسافر تھائی ائیر کی پرواز ٹی جی 346کے زریعے بنکاک جا رہے تھے،ملزمان کے پیٹ سے 46 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔

دوسری کارروائی میں مسافر کے پیٹ سے 40 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے جس میں بھکر کا رہائشی ملزم قطر ائیر کی پرواز کیوآر 621 کے ذریعے دوحہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔تیسری کارروائی میں قطر جانے والے لاہور کے رہائشی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 675 گرام کوکین برآمد ہوئی جس میں مسافر قطر ائیر کی پرواز کیوآر 620 کے زریعے دوحہ جا رہا تھا۔

گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں