ایک نیوز: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کراچی سے پنڈی اور لاہور چلنے والی بسوں کے کرایوں میں 3 سو سے 5 سو تک اضافہ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آفٹر شاکس آنے شروع ہو گئے ہیں،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز بھی پیچھے نہ رہے۔ٹرانسپورٹرز نے بسوں کے کرائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ڈیزل، پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی ٹرانپسورٹرز نے بھی کرائیوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا جبکہ کراچی سے پنڈی اور لاہور چلنے والی بسوں کے کرائے3 سو سے 5 سو روپے تک بڑھا دئیے گئے۔عوام نے شدید ردعمل دیتے ہوئے صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا ہے
بسوں کے کرائیوں میں اضافے پر شہریوں کا کہنا ہےکہ ہ ہر چیز میں غریب آدمی اتنے زیادہ پیسے کیسے دے سکتا ہے؟حکومت اور ٹرانسپورٹرز کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے اگر کرایوں میں اضافہ نہ کرتے تو گاڑیاں بند کرنی پڑتی ہیں۔
پی آئی اے اور نجی ایئرلائنز نے بھی کرائے بڑھادئیے ہیں،پی آئی اے ،فلائی جناح،ائیربلیو،سرین اور ائیر سیال نے ایجنٹس کو نیا کرایہ نامہ جاری کردیا ہے۔لاہور اورکراچ کا یکطرفہ کرایہ 35-70 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔اچانک کرایوں میں اضافہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ،مسافروں نےمسابقی کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان منی مزدا ایسوسی نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے دس فیصد کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے،پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 30 ہزار سے بڑھا کر 35 ہزار روپے کر دیا ہے۔لاہور سے ملتان کا کرایہ 25 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیاہے۔لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 13 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے کر دیا ہے۔ لاہور سے کراچی کا کرایہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ دس ہزار روپےکر دیا گیا ہے۔لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 60 ہزار سے 66 ہزار روپے کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ لاہور سے پشاور کا کرایہ 80 ہزار سے 88 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ 2 لاکھ سے 2 لاکھ بیس ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن حاجی شیر علی کا کہناہےکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہےاگر کرایوں میں اضافہ نہیں کرتے تو مزدے بند کرنے پڑ سکتے ہیں۔حکومت کو چاہئیے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔