دی ہنڈریڈ لیگ، عماد وسیم نے ابتدائی میچ میں تہلکہ مچادیا

دی ہنڈریڈ لیگ، عماد وسیم نے ابتدائی میچ میں تہلکہ مچادیا

ایک نیوز: دی ہنڈریڈ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو افتتاحی میچ میں کامیابی دلوادی۔

رپورٹ کے مطابق ایونٹ میں ٹرینٹ راکٹس کی نمائندگی کرنے والے عماد وسیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 26 رنز بنائے، جس کے باعث انکی ٹیم حریف سدرن مینز کو 134 رنز کا ہدف دیا جس کے بعد عماد وسیم نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور باؤلنگ میں 2.3 اوورز میں 15 کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، انہوں نے فن ایلن کو 28 اور کپتان جیمز ونس کو شکار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے انگلش لیگ میں ویلش فائر کی طرف سے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اِن ایکشن ہوں گے جبکہ اسامہ میر اور زمان خان مانچسٹر اوریجنلز اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔آل راؤنڈر شاداب خان برمنگھم فینکس اور نوجوان پیسر احسان اللہ اوول انوینسیبلز کی نمائندگی کریں گے۔