موجیں ختم؛میٹرو بس،اورنج ٹرین اسٹیشنز کی کوریج پر لاکھوں روپےفیس عائد

Aug 02, 2023 | 12:33 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس اوراورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز کی میڈیا کوریج پرفیس عائد کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ اب اورنج ٹرین اور میٹرو بس کی میڈیا کوریج کے لیے فیس ادا کرنی ہوگی، پھراجازت کا فیصلہ ہوگا۔ اورنج لائن کے 26 اسٹیشنز پر3 کیٹگریاں بنادی گئی ہیں۔کیٹگری اے میں 8 اسٹیشنز پر2 لاکھ 46 ہزار روپے فی اسٹیشن کوریج فیس ہوگی جبکہ کیٹیگری بی میں شامل 10 اسٹیشنزپرایک لاکھ 85 ہزارروپے فیس عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کیٹگری بی میں شامل8 اسٹیشنز پرایک لاکھ 24 ہزار روپے فیس ہوگی، میٹروبس سروس کی کوریج پر بھی ایک لاکھ 24 ہزار روپے دینا ہوں گے۔

مزیدخبریں