پرویز الٰہی کو خفیہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت ملتوی

Aug 02, 2023 | 12:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پرویز الہی کو غیر ظاہر شدہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنےکیخلاف حکومتی اپیل  پر درخواست پر سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرویز الہی کو خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے اور حفاظتی ضمانت دینے پنجاب حکومت کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت  ہوئی۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے  اپیل پر سماعت کی ۔

پرویز الہی کے وکیل کے حکومتی اپیل کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ وکیل  علی ظفر  نے کہا کہ حکومت نے اپیل کے لیے سنگل بینچ کے روبرو درخواست نہیں دی ہے۔ عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کرنے کے حکم میں سات اگست تک توسیع کردی ہے۔

یاد رہے کہ سنگل بینچ نے پرویز الہی کو خفیہ مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے اور حفاظتی ضمانت دینے کے احکامات دیے تھے

مزیدخبریں