ڈالر بے لگام،روپے کے مقابلہ قیمت میں بڑا اضافہ

Aug 02, 2023 | 12:03 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ا نٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں1 روپے 39 پیسے کا اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر288 روپے 93 پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1 روپے 50 پیسےاضافہ ہواہےجس کے بعد ڈالر292 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے ۔ گزشتہ کاروباری روز  انٹربینک میں ڈالر 90 پیسے مہنگا ہو کر287.54 پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں