گھریلو تشدد کا شکار ملازمہ کی طبیعت میں اتار چڑھاؤ، آئی سی یو میں زیر علاج

Aug 02, 2023 | 11:47 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گھریلو تشدد کا شکار ملازمہ رضوانہ کو ایک ساتھ  کئی بیماریوں نے جکڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کی طبیعت میں آتار چڑھاو جاری ہے.

رپورٹ کے مطابق جنرل اسپتال میں 15  سالہ گھریلوں ملازمہ رضوانہ بدستور تقریباً 9 روز سے  جنرل ہسپتال کے سرجیکل وارڈ کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔رضوانہ کے لیے بنائی گئی میڈیکل ٹیم کے سربراہ جودت سلیم کا کہنا ہےکہ رضوانہ کے روزانہ کی بنیاد پر تمام ضروری ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں ،مختلف بیماریوں کی وجہ سے طبیعت میں آتار چڑھاو جاری ہے.رضوانہ کو اس وقت ایک ساتھ کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈاکٹر جودت سلیم نے ایک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضوانہ کے روزانہ کی بنیاد پر تمام ضروری ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں.رضوانہ کے سر اور کمر پر جو زخم ہیں پرانے تھے جن کے خراب ہونے کی وجہ وقت پر ٹریٹمنٹ نہ ہونا ہے،رضوانہ کے سر پر اور کمر پر لگے زخم خراب ہو چکے تھے ۔جسم میں کمزوری کے باعث رضوانہ کے لیے ریکور کرنا مشکل ہو رہا ہے ،  رضوانہ کے زخم اب پہلے سے قدر بہتر ہیں۔

ڈاکٹر جودت سلیم کا کہنا ہےکہ رضوانہ ضرورت پڑنے پر  آکسیجن سپورٹ مہیا کی جاتی ہے، بچی کا آکسیجن لیول پہلے سے بہتر ہے۔رضوانہ کے علاج کے ہمارے ڈاکٹر 24 گھنٹے موجود ہیں،رضوانہ کو سیپسیس کی بیماری ہے جس کی وجہ سے جسم میں انفیکشن ہے. 

ڈاکٹر جودت سلیم کاکہناہےکہ انفیکشن ختم کرنے کیلئے اینٹی بائیوٹک ادویات بھی جاری ہیں. 

مزیدخبریں