لاہور: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان قتل، سی سی پی او کا نوٹس

لاہور: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان قتل، سی سی پی او کا نوٹس

ایک نیوز: لاہور نشترکالونی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں مرنے والے نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے، پولیس نے لاش کو مردہ خانے جمع کروا دیا ہے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سی سی پی او لاہور نےسی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہےکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔